دو موٹرسائیکل سوار بہنوں اور صحافی سے ڈاکو نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلح ڈاکووں نے موٹر سائیکل سوار بہنوں سے ان کا موٹر سائیکل چھین لیا مقامی صحافی کے گھر سے چور زیورات،نقدی و موبائل لے اڑے تفصیل کے مطابق تھانہ شیخ فاضل کی حدود چکنمبر417 ای بی کے قریب ر بی بی اور اس کی بہن موٹر سائیکل 125 پر جا رہی تھیں کہ 3 مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود 505 ای روڈ پر رہائشی کالونی گلشن مریم میں واقع مقامی صحافی عمران خورشید ڈوگر کے گھر میں چور داخل ہو کر 2 تولے طلائی زیورات،50ہزار نقدی و موبائل چوری کر کے فرار ہو گئے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے آئی جی پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے