دور حاضر میں مسلمانوں کی تباہی کی وجہ سے اسلام سے دوری اور اتحاد و یگانگت کا فقدان ہے۔مولانا غلام اللہ محمود
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر مولانا غلام اللہ محمود نے کہا ہے کہ دور حاضر میں مسلمانوں کی تباہی کی وجہ سے اسلام سے دوری اور اتحاد و یگانگت کا فقدان ہے،مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ جو کہ نبی کریم ﷺ کی جائے معراج ہے یہودیوں کے قبضے میں ہے جو کہ یہود و ہنود کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملہ اور امام و مقتدویوں پر فائرنگ عالم اسلام کے ضمیر کو جنھوڑنے کیلئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور خصوصاََ حکومت پاکستان کو مظلوم فلسطینوں کی مدد کی ضرورت اور اسرائیلی حکومت کی غنڈہ گردی پر اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد اقصیٰ بورے والا میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر رانا راشد احسان،ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس وہاڑی چوہدری عبدالغفور و دیگر تحصیل ممبران بھی موجود تھے۔