دن دیہاڑے مسلح ڈاکو کھاد ڈیلر سے 23 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار،مزامت پر کھاد ڈیلر زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ صدر کی حدود میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات،دو ڈاکو کھاد ویئر ہاوس کے مالک سے 23 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار،مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے ویئر ہاﺅس کے مالک کو اسلحہ کے بٹ مار کر زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے قریب ملتان روڈ پر واقع ایک نجی کھاد کمپنی کے ویئر ہاوس کے مالک حاجی نذیر احمد شہر میں ایک بنک سے رقم لیکر واپس اپنی کار پر ویئر ہاﺅس پر جا رہا تھا کہ ظہیر نگر کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے دن دیہاڑے قومی شاہراہ پر اسے روک کر اس سے 23 لاکھ 10 ہزار نقدی چھین کی مزاحمت پر اسے پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا۔