دنیا بھر میں پاکستانی سائنسدان شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ڈاکٹر محمد طاہر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کے معروف سائنسدان اور انٹرنیشنل بارلے ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی سائنسدان ریسرچ اور دیگر شعبوں میں شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی ریسرچ میں صف اول کا کردار ادا کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں زرعی یونیورسٹی کیمپس چیچہ وطنی روڈ کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی پی ایل سی کے سابق چیئرمین سہیل صابر چوہدری،نبیل صابر چوہدری ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالرشید،پرنسپل پروفیسر ساجد محمود ندیم،ڈاکٹر آصف خان اور دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر پروفیسر محمد طاہر نے کلاسز،ریسرچ لیبارٹریز اور فیلڈ میں تحقیقی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباءکی کارکردگی کو سراہا اور نئے آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تجاویز دیں ڈاکٹر محمد طاہر نے بتایا کہ انہوں نے ملک میں سبز انقلاب کیلئے بھی کام کیا (ایف اے او) اور (اے آر سی این) کے پراجیکٹ کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کے علاوہ ذہین طلباء کو سکالر شپ دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا پرنسپل زرعی یونیورسٹی کیمپس ڈاکٹر پروفیسر محمد ساجد محمود ندیم نے ڈاکٹر محمد طاہر اور انکے وفد کو زرعی یونیورسٹی کیمپس کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے