دنیا بھر میں تمام آٹھ سالہ بچوں کے پاس سمارٹ فون ہیں

لاہور(روز ڈیسک)دنیا میں تمام آٹھ سالہ بچوں کے تقریباً پانچویں حصے کے پاس سمارٹ فون ہیں،آٹھ سے 15 برس کے درمیان بچوں کے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ 67 فیصد بچوں کے پاس سمارٹ فون ہیں،یہ شرح آٹھ سالہ بچوں میں 19 فیصد سے بڑھ کر 15 سالہ بچوں تک 95 فیصد ہوجاتی ہے،سروے کے مطابق 82 فیصد بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے فون کے اخراجات اٹھا تے ہیں۔ ان بچوں میں 45 فیصد کا کہنا تھا اگر وہ واقعی کچھ چاہتے ہیں تو وہ سالگرہ یا کرسمس کے تحفے کے طور پر سمارٹ فون مانگتے ہیں جبکہ 19 فیصد اپنے والدین سے چیز ملنے تک خوب ضد کرتے ہیں،صرف 28 فیصد بچے اپنی جیب خرچ جمع کرتے ہیں اور تب تک کرتے ہیں جب تک وہ اُسے خریدنے کے قابل نہ ہو جائیں لیکن جب معاملہ ان کے فون کا آتا ہے تو 40 فیصد بچوں کا دعویٰ تھا کہ انہیں اس بات کی اجازت ہے کہ وہ جتنی ایپس چاہیں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ یہ قیمت ان کے والدین کو چکانا پڑتی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے