دنیا بھرمیں اسلاموفوبیا سے لڑنے کیلئے منظم اور متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔سید سلیم شاہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک لبیک کے راہنما سید سلیم حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جو تمام مذاہب اور ان کی مقدس کتابوں کے احترام کا درس دیتا ہے لیکن مغرب کے انتہا پسند جنونی ہماری انتہائی محترم مذہبی شخصیات اور ہماری آخری کتاب قرآن مجید کی جو بے حرمتی کی ہے وہ ناقابل برداشت ہے اس قبیح فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز ساہوکا میں ٹی ایل پی کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی “تحفظ قرآن مجید” جو چشتیاں روڈ سے شعبان چوک تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شر انگیز اور اشتعال انگیز فعل ہے اس وقت دنیا بھرمیں اسلاموفوبیا سے لڑنے کے لیے منظم اور متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔