دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے امریکہ مردہ باد احتجاجی ریلی،امریکہ اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے امریکہ مردہ باد احتجاجی ریلی،امریکہ اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ بیانات پر شدید ردعمل سامنے میں آ رہا ہے اس سلسلہ میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مرکز شہداءمجاہد کالونی سے جماعت الدعواة کے کارکنان نے ضلعی مسﺅل رانا شفیق الرحمن اور تحصیل مسﺅل محمد یاسر فاروقی کی زیر قیادت امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو لاہور روڈ،لاری اڈا،عارف بازار اور گول چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کالج روڈ آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی مسﺅل رانا شفیق الرحمن نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان نے پاکستانی قوم کی غیرت کو للکارا ہے پاک فوج اور ہزاروں پاکستانی شہریوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ میں عظیم قربانیاں دی ہیں امریکہ کی ڈومور کی پالیسی اب اُسکا خواب ہی رہے گا اپنے ملک کے دفاع اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ اب پاکستان سے لینا چاہتا ہے اور بھارت کا خطے میں تسلط قائم کرنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے جو کبھی کامیابی نہیں ہونے دیں دنیا میں امریکہ کو اگر کسی سے خوف ہے تو وہ پاکستانی فوج اور مجاہدین ہیں پاک اور مجاہدین پوری قوم سے ملکر ہر عالمی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے