دریائے ہرو میں پانچ نوجوان ڈوب کر جاں‌ بحق ، ایک نوجوان جاں بحق ، چار کی تلاش جاری

اٹک(نیوز ڈیسک)دریائے ہرو میں پانچ نوجوان ڈوب کر جاں‌ بحق،ریسکیو 1122 کے عملہ نے ایک نوجوان کی لاش دریاء سے نکال لی جبکہ چار نوجوانوں کی تلاش ابھی جاری ہے،تفصیلات کے مطابق اٹک کے قریب دریائے ہرو میں پانچ دوست پکنک منانے گئے جہاں گہرے پانی میں اترنے پر پانچوں دوست ڈوب گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور انتظامیہ وہاں پہنچ گئی جنہوں نے نوجوانوں‌ کی تلاش شروع کر دی ریسکیو کے عملہ نے ایک نوجوان کی لاش دریاء سے نکال لی جبکہ دیگر چار نوجوانوں کی تلاش جاری ہے دریاء میں‌ ڈوبنے والوں کا تعلق اسلام آباد اور اٹک کے ایک ہی خاندان سے ہے اعلیٰ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دو کی شناخت زاہد حسین اور محمد ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے