دریائے ستلج میں سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے،انتظامیہ تاحال بے خبر،لوگ پریشان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)حالیہ بارشوں کے ساتھ دریائے ستلج میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا،نواحی علاقوں میں سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے،انتظامیہ تاحال بے خبر،تفصیلات کے مطابق ملک میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش دریائے ستلج میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس سے مقامی ملحقہ نواحی دیہات کے لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر سیلاب کے خطرات منڈلا رہے مگر ضلعی انتظامیہ کو ہماری فکر ہی نہیں بڑی تباہی کا انتظار کر رہے ہیں دریائے ستلج ہیڈ اسلام کے مقام پر بھی پانی کی سطح بلند ہوئی ہے اور ہیڈ اسلام سے ملحقہ 150 سے زائد موضع جات میں سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے ہیں سیلاب سے سینکڑوں رہائشی بستیاں اور ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کاشت فصلیں زیر آب آنے کا خطرہ ہے لوگ دریا کے کنارے سے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی فلڈ ریلیف نہیں لگایا گیا ضلعی حکومت نے تو ابھی تک میڈیکل کیمپ اور دیگر امدادی کیمپ بھی نہیں لگائے جیسے کسی بڑے نقصان کا انتظار کیا جا رہے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہماری فصلوں میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے ہم نے اپنے بچوں کو دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہ کرنا افسوس ناک ہے مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے