خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنکی حاضری اللہ اور اسکے محبوب کے در پر ہوتی ہے۔کامران بشیر ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کامران بشیر ڈوگر نے کہا ہے کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنکی حاضری اللہ اور اسکے محبوب کے در پر ہوتی ہے،میونسپل کارپوریشن نے خوبصورت روایات کو فروغ دیا ہے اللہ کے گھر کی سعادت حاصل کرنا خوش قسمت لوگوں کو نصیب ہوتا ہے،اللہ پاک نے انسانوں کیلئے توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا رکھا ہے ہمیں چاہئے کہ توبہ کا رستہ اختیار کر کے اپنے صالح اعمال کے ذریعے اپنی دنیا اور آخرت کو خوبصورت بنا لیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے "ایپکا” یونٹ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عمرہ ادائیگی کیلئے پانچ خوش نصیبوں کی قرعہ اندازی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کی نقابت کے فرائض صدر ایپکا ماجد یوسف نے انجام دئیے تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راﺅ محمد علی،میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد یار،میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد وقاص،اے ڈی ایل جی چوہدری نثار احمد،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد یونس،جاوید رضا،کاشف مشتاق،محمد فاروق،حافظ عبدالواجد،محمد سرور،خالد جاوید،افتخار بابر،محمد شہزاد،ظہور احمد اور میونسپل کارپوریشن کے دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے تقریب میں عمرہ کی قرعہ اندازی سے قبل ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین محمد سرور،خلیل احمد اور امانت اللہ کو انکی ریٹائرمنٹ کے واجبات اور تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ پانچ خوش نصیبوں راﺅ محمد شاہد،غلام مصطفی گجر،محمد زوہیب،محمد شاہد نعیم اورمحمد داﺅد کو عمرے کے اخراجات کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔