خوشیاں منانے والے بھول میں نہ رہیں بہت جلد وہ قانون کے شکنجے میں آنے والے ہیں ۔ شاہد نواب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن)کے سٹی صدر شاہد نواب خاں کی زیر قیادت لیگی کارکنان پریس کلب کے باہر میاں نواز شریف کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں مظاہرے میں سابق نائب صدر بار رانا نصراللہ خاں،لیبر ونگ کے تحصیل صدر حافظ عاطف ریاض،ڈاکٹر رضوان سلیمی،محمد اسلم جمال،محمد شاہد،ڈاکٹر طلحہ پرویز،محمد شفیق ظفر،محمد یونس جوئیہ(سعودی عرب)،چوہدری ندیم عباس،سردار فاروق احمد ڈوگر، چوہدری فرخ اسلام،محمد اسد ڈوگر،رانا رمیز،آصف بھٹی،رانا محمد یونس اور دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عدالت عظمی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عدلیہ کو خرید کر مرضی کا فیصلہ لیا گیا ہے ہم نواز شریف کے شانہ بشانہ ہیں اور انکی ہر کال پر لبیک کہیں گے خوشیاں منانے والے بھول میں نہ رہیں بہت جلد وہ قانون کے شکنجے میں آنے والے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے