خواجہ عمران نذیر اور سعدیہ تیمور نے مریم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایم پی اے سعدیہ تیمور کی جانب سے نائب صدر مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں بزنس کیمونٹی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی تقریب میں مریم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔