ختم نبوت فارم تبدیلی کے مرتکب ارکان کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے ۔ محمد عرفان نورانی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی راہنما محمد عرفان نورانی نے کہا ہے کہ ختم نبوت فارم تبدیلی میں ملوث ارکان کو بے نقاب کیا جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے،ختم نبوت ہمارے خون میں شامل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی محمد علی کی گیارہویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز قانون دان فیاض احمد بھٹہ نے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول تھے ڈاکٹر محمد انیس روحانی نے کہا کہ مرحوم ساری زندگی عشق رسول کا پیغام دیتے رہے جے یو پی کے تحصیل صدر مہتمم احیاءالعوم قاری علی رضا نے کہا کہ اللہ کے نیک بندے ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں جے یو پی ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری قاری یاسر رضا حامدی نے مرزا غلام احمد قادیانی اور انکے حواریوں کو بڑا فتنہ قرار دیا اور حکومت وقت کو متنبہ کیا کہ وہ ختم نبوت فارم کی اصل بحالی اور اسکے پیچھے اصل چہرے کو بے نقاب کرے جمعیت علمائے پاکستان کے بزرگ راہنما ماہر تعلیم محمد طفیل چشتی نے نئی نسل پر زور دیا کہ وہ اسوہ حسنہ کو اپنائے تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں جے یو پی کے سینئر راہنما غلام یٰسین نے حاجی محمد علی نورانی کی دینی خدمات کو سراہا محفل میں جے یو پی اساتذہ اور مرکزی جماعت اہل سنت کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ نعتیہ کلام حافظ محمد خالد،انیس عرفان نورانی،حافظ محمد بلال اور عابد حسین نے پیش کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے