خاندانی دشمنی پر قریبی رشتہ دار کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)خاندانی دشمنی پر قریبی رشتہ دار کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی،ملزمان فرار،زخمی کی حالت تشویشناک،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی صدام ٹاﺅن کے رہائشی یٰسین ڈوگر اور خلیل عرف خیلی ڈوگر کے مابین خاندانی دشمنی چل رہی تھی یٰسین ڈوگر اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ راستے میں خلیل عرف خیلی ڈوگر نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اسے روک کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن محمد افتخار لڑکا نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے