حکومت گونگے بہرے لوگوں کو انکے حقوق دینے میں انتہائی مخلص ہے۔نذیر آرائیں،ارشاد آرائیں،عاشق آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈیف اینڈ ڈمب سوسائٹی بورے والا کے زیر اہتمام جشن عید میلاالنبی کے سلسلہ میں جناح ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر اراکین اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی مہمان خصوصی تھے تقریب کے شرکاء نے اشاروں کی زبان میں حمد باری تعالی اور نعت رسول مقبول پیش کی اور نبی آخر زمان سے اظہار عقیدت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ حکومت گونگے بہرے لوگوں کو انکے حقوق دینے میں انتہائی مخلص ہے انکے لیے ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ میں مکمل خیال رکھا جائے گا تقریب میں سوسائٹی کے صدر ثقلین ظفر ہاشمی نائب صدر الطاف حسین جنرل سیکرٹری نثار احمد اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ حکومت کی طرف سے گونگے بہرے افراد کی بہبود اور دفتر کے قیام کے لیے قائد اعظم سپورٹس اسٹیڈیم بورے والا میں دو دوکانیں الاٹ کی جائیں اور فرنیچر اور دفتری سامان مہیا کیا جائے ارکان اسمبلی اور چیئرمین بلدیہ نے انہیں انکے مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دھانی کروائی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے