حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر مختلف سیاسی جماعتوں کا اظہار خیال

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماﺅں،مرکزی انجمن تاجران،سول سوسائٹی،کسان اتحاد اور نمائندہ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اور اضافہ کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی اور تحصیل صدر چوہدری کامران یوسف گھمن،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،صدر ٹرانسپورٹ یونین سردار شاہد ڈوگر،پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی کوارڈینٹر اور ضلعی صدر ملک ذوالفقار حسین،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی،سول سوسائٹی کے سید زاہد حسین مشہدی،مسلم لیگ(ن) کے راہنما بلاول حمید بٹ اور دیگر کا کہنا ہے کہ ابھی تک بجٹ منظور بھی نہیں ہوا اور حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ مزید منی بجٹوں کی آمد کا اعلان ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت جھوٹ بول کر عوام کا خون چوس رہی ہے نااہل حکمرانوں کی ناعاقبت اندیشی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک و قوم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے پہلے اشیاء خوردونوش،چینی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیل دیا ہے اس ہوش ربا مہنگائی سے عوام کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے