حکومت کی زرعی پالیسیوں،واپڈا اور پولیس کی مبینہ کرپشن کے خلاف کسان اتحاد کا ٹریکٹر مارچ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)حکومت کی زرعی پالیسیوں،واپڈا اور پولیس کی مبینہ کرپشن کے خلاف کسان اتحاد کا بورے والا سے ٹریکٹر مارچ وہاڑی کی جانب روانہ،کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان گھوڑے پر مارچ کی قیادت کر رہے ہیں،ٹریکٹر مارچ کی وجہ سے قومی شاہراہ دہلی ملتان روڈ پر بدترین ٹریفک جام،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی قیادت میں آج سینکڑوں کسان ٹریکٹروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر حکومت کی زرعی پالیسیوں،واپڈا میں مبینہ کرپشن اور پولیس کی جانب سے جرائم پر قابو پانے کی بجائے بے گناہ افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات،ڈاکوﺅں کو رشوت لیکر چھوڑنے،اراضی ریکارڈ سنٹر میں رشوت ستانی اور مہنگائی کی بدترین صورتحال کے خلاف ٹریکٹر مارچ کرتے ہوئے وہاڑی کی جانب روانہ ہو رہے ہیں کسان اتحاد کے مرکزی صدر گھوڑے پر اس احتجاجی ٹریکٹر مارچ کی قیادت کر رہے ہیں مارچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی،کھاد مہنگی،جرائم میں بے پناہ اضافہ،گندم سندھ میں 2 ہزار روپے اور پنجاب میں 18 سو روپے،مہنگائی کی صورتحال بدتر ہے پولیس جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کی بجائے پکڑوائے جانے والے ڈاکوﺅں کو رشوت لیکر چھوڑا جا رہا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اگر حکومت نے پنجاب میں گندم 2 ہزار روپے من مقرر نہ کی،کھاد سستی نہ کی اور واپڈا سمیت دیگر اداروں کے خلاف ہماری شکایات کا ازالہ نہ کیا تو ہم لاہور اور اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے