حکومت کی جانب سے بی ایس کلاسسز کا اقدام علم دوستی کا واضح ثبوت ہے۔خوشی محمد شہزاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنمنٹ کالج بورے والا میں بی ایس کلاسسز کی منظوری،کالج پرنسپل،سٹاف اور دیگر نمائندہ شہریوں کی طرف سے وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سے اظہار تشکر،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بورے والا میں بی ایس چار سالہ ڈگری کورس کی کلاسز کے اجراء کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے 9 مختلف مضامین میں بی ایس کے داخلہ کی اجازت دیدی گئی حکومت کے اس اقدام پر کالج کے پرنسپل پروفیسر خوشی محمد شہزاد اور دیگر سٹاف کے علاوہ شہرکی مختلف سیاسی و سماجی،کاروباری،مذہبی اور علمی شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن راجہ یاسر ہمایوں اور مقامی پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے حصول کی بہت بڑی سہولت قرار دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام علم دوستی کا واضح ثبوت ہے جسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا اور بورے والا کے 12 لاکھ سے زائد عوام حکومت کے اس اقدام پر صدیوں یاد رکھیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے