حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت دیہات میں تجاوزات کے خلاف کل سے گرینڈ آپریشن کا آغاز ہو گا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت دیہات کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے چلائی گئی مہم کے تحت بورے والا کے 229دیہات میں تجاوزات کو مسمار کرنے کے لیے8دسمبر سے بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا راﺅ محمد تسلیم اختر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محکمہ مال کے اہلکاروں اور یونین کونسلوں کے سیکٹریز کے ذریعہ تحصیل بورے والا کے تمام دیہات میں باقاعدہ اعلانات کروا کر لوگوں کو 7دسمبر تک رضا کارانہ طور پر تجاوزات کے خاتمہ کی جو ڈیڈ لائن دی تھی اس کے خاتمہ کے بعد ہیوی مشینری کے ذریعہ دیہات کی گلیوں اور بازاروں میں بنائی گئی تجاوزات کے خلاف آپریشن شرو ع کیا جا رہا ہے پہلے مرحلہ میں خلاف ورزی کے مرتکب تجاوز کنندگان کو نقد جرمانے کئے جائیں گے اور عدم ادائیگی کی صورت میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر راﺅ تسلیم اختر نے مزید کہا کہ اس حوالہ سے بورے والا تحصیل کی ملتان ڈویثرن میں پرفارمنس انتہائی بہتر اور حوصلہ افزا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے