حکومت بھیڑ اور بکریوں کی فارمنگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔عبدالخالق صدیقی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گوٹ اینڈ شیپ فارم کے مینجنگ ڈرایکٹر پرائیویٹ عبدالخالق صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت بھیڑ بکریوں کی فارمنگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور نجی شعبہ میں بھیڑ بکریوں کی فارمنگ سے ملک میں معیاری اور صحت افزاء گوشت کی غذائی ضرورت پوری کرنے میں بھر پور مدد ملے گی،پاکستانی بھیڑ بکری کا گوشت دنیا بھر میں ذائقے اور معیار کے لحاظ سے ایک خاص مقام رکھتا ہے بہت جلد پاکستان بھیڑ بکری کے گوشت کو ایکسپورٹ کرنے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہو جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ادارہ ”گوٹ اینڈ شیپ“ پاکستان میں ایڈوانس فارمنگ کو فروغ دے رہا ہے اور بورے والا میں اپنی عملی گوٹ فارمنگ کر رہا ہے جہاں پر بھیڑ اور بکری پال کسانوں کو فارمنگ حوالے سے مکمل راہنمائی حاصل ہو گی۔