حکومت بدترین مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔چاچا اسلم،صغیر رامے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مرکزی انجمن تاجران بورے والا کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری گلشن رحیم میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین چاچا حاجی محمد اسلم نے نومنتخب صدر چوہدری محمد صغیر رامے اور سنیئر نائب صدر راﺅ نور محمد خان سے حلف لیا تقریب سے صدر چوہدری صغیر رامے،جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،ضلعی راہنماء حافظ محمد ابوسفیان حنفی اور قاسم شاکر نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین چاچا حاجی محمد اسلم اور نومنتخب صدر چوہدری صغیر رامے نے کہا کہ تاجر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور آج تاجر ہی سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں آئے روز لگنے والے ٹیکسوں اور بدترین مہنگائی نے تاجروں کی زندگیاں عذاب بنادی ہیں حکومت بدترین مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرے ہم اپنے تاجر بھائیوں سے کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مرکزی انجمن تاجران بورے والا نے ترکی میں آنیوالے زلزلہ زدگان کی امداد کےلئے لاکھوں روپے جمع کر کے ضلعی انتظامیہ وہاڑی کے حوالے کیے ہم ہر مشکل وقت میں عوام اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں تقریب میں پریس کلب کے عہدیداران و اراکین،سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران بورے والا حاجی محمد عاشق آرائیں،نائب صدور ضلع وہاڑی عثمان جمیل بھٹی،چوہدری عاطف آرائیں،چوہدری عرفان گجر،حاجی محمد حسین،نائب صدر عارف بازار شیخ عمران عزیز سمیت ذیلی انجمنوں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے