حکومتی رٹ کو قائم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او عیسی خاں سکھیرا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا اور ایس ڈی پی او محمد عمر فاروق بلوچ کی بار روم آمد،بار کے عہدیداران اور ارکان نے ڈی پی او کا پرتپاک استقبال کیا،بورے والا میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈی پی او وہاڑی کی موثر حکمت عملی کے نتیجہ میں خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ اور جرائم میں حوصلہ افزا کمی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا،ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا نے ایس ڈی پی او بورے والا محمد عمر فاروق بلوچ کے ہمراہ بار ایسوسی کی دعوت پر بار روم میں پولیس کی کارکردگی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ،جنرل سیکرٹری بار میڈم راحیلہ منور،سابق صدور بار سردار ساجد احمد ڈوگر،مہر طاہر امجد،جاوید شاہین،رانا عبدالرحیم،سابق سیکرٹری بار رانا الطاف حسین اور دیگر وکلاء نے انکا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدور بار جاوید شاہین،سردار ساجد احمد ڈوگر،سیکرٹری بار میڈم راحیلہ منور،سابق سیکرٹری بار رانا الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی اور ایس ڈی پی او بورے والا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بورے والا سرکل میں خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ اور جرائم میں کمی سے امن و امان کی بحالی کیلئے جس جانفشانی سے سے کام کیا ہے وہ بلا شبہ قابل ستائش ہے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور جس طرح معاشرے کے ناسوروں کو انکےانجام تک پہنچایا اسکی پہلے مثال نہیں ملتی ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی رٹ کو قائم کرنا پولیس کی اوکین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر نے ضلع بھر میں عوام کا جینا حرام کر رکھا تھا جس کیلئے ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت تھی عوام کی جان و مال کا تحفظ اور امن قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے بورے والا کے ایس ڈی پی او عمر فاروق نے عوامی توقعات سے بڑھ کر جو نتائج دیئے ہیں اس پر شہریوں کا اطمینان تسلی بخش ہے پولیس جرائم کو روکنے کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے