حواء کی بیٹی کو غیرت کے نام پر چچا اور چچا زاد بھائیوں نے کرنٹ لگا کر قتل کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ لڈن کی حدودمیں ایک اور حواء کی بیٹی کو غیرت کے نام پر چچا اور چچا زاد بھائیوں نے کرنٹ لگا کر قتل کر دیا،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر دی،مقتولہ کے والد کا وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے علاقہ تھانہ لڈن کی حدود موضع لعل دیہہ کے رہائشی اللہ رکھا نامی شخص کی 18 سالہ بیٹی کو اس کے چچا اور چچا زاد بھائیوں نے مل کر غیرت کے نام پر کرنٹ لگا کر قتل کر دیاہے ملزمان اکمل حسین،ذاکر،محسن اور سعید نے ملکر اٹھارہ سالہ ارم شہزادی کو کرنٹ لگا کر قتل کیا اور پھر بجلی لگنے کا ڈرامہ رچا دیا مقتولہ کے والد اللہ رکھا نے پولیس تھانہ لڈن کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی اور قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ مک مکاﺅ کر رہے ہیں جسکی وجہ سے پولیس دیگر ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے متاثرہ والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو قرار واقع سزا دیتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔