حلقہ ٹو بی آر میں جشن عید میلادالنبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)حلقہ ٹو بی آر اور اسکے گردونواح میں جشن عید میلا دالنبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،جشن عید میلادالنبیﷺ کا مرکزی جلوس 124ای بی سے معروف عالم دین سید عاشق حسین شاہ اور حافظ محمد اعظم طارق کی زیر قیادت میں نکالا گیا جو مختلف دیہات سے ہوتا ہوا واپس 124ای بی میں آ کر اختتام پذیر ہوا جلوس کے راستے میں جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اور جگہ جگہ کھانے اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں جلوس میں شریک عاشقان رسول درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے رہے اس جلوس میں حاجی محمد شریف (نمبردار)گجر،ماسٹر مشتاق احمد،عبدالجبار گورسی،محمد نعیم حیدر،اللہ دتہ مٹھو،حاجی محمد یٰسین، حافظ نذاکت علی،ڈاکٹر تسکین احمد،ماسٹر اشفاق احمد،حاجی محمد بوٹا گجر،محمد اقبال گجر،حافظ محمد ندیم،چوہدری سرور بھٹی،چوہدری فضل احمد،حاجی محمد امین اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے