حقیقی آزادی مارچ سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔عمران خان

گوجرانوالا(نیوز ڈیسک)سابق وزیرِ اعظم و چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بچے،نوجوان،خواتین اور بزرگ سب کے اندر حقیقی آزادی کی تڑپ ہے سب اس تاریخ کا حصہ بننے کیلئے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں میرے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں جرأت و خودداری کا مظاہرہ کیا ہے حقیقی آزادی کا سورج طلوع ہونے کو ہے،جو قومیں اپنے حال میں سے کچھ وقت نکال کر مستقبل کے بارے میں غور و فکر شروع کر دیں ان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا،حقیقی آزادی کی جدوجہد زور و شور سے جاری ہے پوری قوم عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہی وجہ ہے حقیقی آزادی مارچ سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حقیقی آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے