حضرت پیر بشیر احمد قلندر عظیم سرکار کا سالانہ عرس مبارک 30 اکتوبر سے شروع ہو گا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جامعہ اسلامیہ قبولہ شریف کے معروف صوفی بزرگ حضرت پیر بشیر احمد قلندر اعظم سرکار کا سالانہ عرس مبارک 23،24 اور 25 اکتوبر کو جامعہ اسلامیہ قبولہ شریف تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن میں منعقد ہو گا جس کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ پیر منیر احمد اویسی کریں گے عرس مبارک کے انتظامات صورت قلندر اعظم سرکار صاحبزادہ نصیر احمد اویسی اور سائیں آصف علی اویسی کریں گے 23 اکتوبر جمعہ کو مزار شریف کو غسل دیا جائے گا اور 24 اکتوبر بروز ہفتہ نماز عشاء کے بعد باقاعدہ عرس مبارک کا آغاز ہو گا 10:25 منٹ پر خصوصی دعا کی جائے گی اور بعداز محفل سماع کیلئے ملک کے معروف قوال اپنا نذرانہ پیش کریں گے بورے والا سے قافلہ استاد العلماء مفتی محمد حسین اویسی کی قیادت میں جائے گا تمام اہل محبت سے شرکت کی اپیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے