حساس ادارے کی نشاندہی پر ذخیرہ شدہ 800 بوری چینی برآمد،80 ہزار جرمانہ عائد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وفاقی حساس ادارے کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری،بنگلہ روڈ پر مکان کے اندر ذخیرہ کی گئی 800 بوری چینی برآمد،تحصیلدار نے چینی قبضہ میں لے کر بھاری جرمانہ عائد کر دیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی حساس ادارے کی نشاندہی پر بورے والا سمیت ضلع بھر چینی،گھی اور دیگر اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں وفاقی حساس ادارے کی نشاندہی پر تحصیلدار بورے والا چوہدری محمد اسحاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ روڈ برلب نہر پر واقع محمد اویس نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں ذخیرہ شدہ 800 ہزار بوری چینی برآمد کر کے 80 ہزار روپے نقد جرمانہ کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی کی ہدایت پر اسکے خلاف اندراج مقدمہ کی کاروائی بھی شروع کر دی گئی واضح رہے کہ وفاقی حساس ادارے کی طرف سے کی جانے والی ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی سے ذخیرہ اندوزوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے