حریت راہنماؤں پر دہشت گرد فنڈنگ کے الزامات بھارتی پراپگنڈہ ہیں ۔ عبدالباسط

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حریت راہنماؤں پر دہشت گرد فنڈنگ کے الزامات بھارتی پراپگنڈہ ہیں،بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری حریت راہنماؤں کے خلاف دہشت گرد فنڈنگ کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بنا ثبوت کے کوئی الزامات قبول نہیں کیے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار ان نے بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کیا پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ جعلی وڈیوز بنا کر حریت کانفرنس کا امیج خراب کیا جا رہا ہے بھارت نے بے بنیاد الزامات لگا کر یاسین ملک،شبیر شاہ سمیت دیگر سات حریت راہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ بزرگ راہنما سید علی گیلانی کے بیٹوں کو بھی اسی کیس میں سمن جاری کیے گئے تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے