حالیہ جلسوں میں عوام کی لاتعداد شرکت نے مافیا لیگ کو مسترد کر دیا ہے ۔ ملک فاروق اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی سٹی بورے والا کے صدر ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں ناقابل شکست بن چکی ہے،حالیہ جلسوں میں عوام کی لاتعداد شرکت نے مافیا لیگ کو مسترد کر دیا ہے،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،اسحاق خاکوانی کی جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں،پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے،لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافے نے حکومت کے دعویٰ کی قلعی کھول دی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سنیئر راہنما چوہدری اعجاز اسلم،ملک امتیاز احمد،ملک محمد سرور اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔