حافظ محمد بلال بھٹی تحریک انصاف لیبر ونگ تحصیل بورے والا کے صدر نامزد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)حافظ محمد بلال بھٹی کو تحریک انصاف لیبر ونگ تحصیل بورے والا کا صدر اور شیخ ارشد حسین کو جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر چوہدری محمد نعیم خالق،سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغرعلی جاوید،سردار شوکت علی بھٹی،جہانگیر بھٹی،سابق کونسلر بلدیہ حاجی شہباز حسین بھٹی،سابق کونسلر چوہدری شکیل حشمت،حافظ عاصم،عمر فاروق بھٹی،حسن رضا قادری،عبدالرﺅف حسان اور اشتیاق احمد بھٹی نے مبارک باد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بڑے احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔