حاجی شاہ محمد(نمبردار)کی اہلیہ کی قل خوانی کا ختم 128ای بی کی جامع مسجد میں ادا کیا گیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ صحت کے ایم سی ایچ پروگرام ضلع وہاڑی کے ایس او چوہدری شاہد پرویز،کسٹم آفیسر چوہدری محمد جاوید کی والدہ اور (ر)پولیس انسپکٹر حاجی شاہ محمد(نمبردار)کی اہلیہ کی قل خوانی کا ختم اُنکے آبائی گاﺅں128ای بی کی جامع مسجد میں ادا کیا گیا قل خوانی میں اجتماعی دُعا معروف روحانی شخصیت پیر بادشاہ محیی الدین نے کرائی قل خوانی میں چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں،سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان،سابق ایم پی ایز چوہدری خالد محمود چوہان،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،صدر بار ایسوسی ایشن محمد جاوید شاہین،ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے صدر محمد شیر خاں کھچی،چیئرمین یوسیز چوہدری محمد اسحاق،خالد محمود بودلہ،ایم این اے کے بھائی چوہدری فقیر محمد،ایم پی اے کے بھائی چوہدری ریاض احمد،کونسلرز بلدیہ مہر طاہر امجد،میاں خالد حسین،پیر ہمایوں افتخار چشتی، مختار احمد نمبردار،حافظ محمد طارق اور دیگر نمائندہ شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔