حاجی اسلم گجر ایڈووکیٹ کی جانب سے صدر بار اور نمائندہ شخصیات کے اعزاز عشائیہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سینئر بار ممبر حاجی محمد اسلم گجرایڈووکیٹ نے صدر بار ایسوسی ایشن مختلف تنظیموں کے عہدیداروں اور نمائندہ شخصیات کے اعزاز میں گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ گلشن نور میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا تقریب میں آمدپر حاجی محمد اسلم گجرایڈووکیٹ اور چوہدری عدنان اشرف گجر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پھول پیش کئے تقریب میں صدر بار چوہدری ہمایوں شکیل چیمہ،سابق صدور و سیکرٹری میاں محمد جاوید بیٹو،میاں افتخار صابر،سابق ایم پی اے وسابق صدر ملک نوشیر انجم لنگڑیال،محمد جاوید شاہین،چوہدری محمد نوید چیمہ،مہر طاہر امجد،حاجی عبد الرحمن کھوکھر،چوہدری طلعت محمود،چوہدری منصر نوید گجر،ملک فیاض مالک اعوان،محمد مسعود بھٹی،رانا الطاف حسین،میاں محمد اشرف،بیرسٹر شہزاد سلیم بھٹی،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں خالد حسین،ممبر ایگزیکٹو مرزا مرزا خالد،چوہدری نصر اقبال چیمہ،علی اقتدار لالی،علی جاوید گجر،چوہدری اصغر علی جاوید صدر پریس کلب،اصغرعلی جاوید کامریڈ سابق صدر پریس کلب،سینئر نائب صدر عبداللطیف غزنوی،ماجد امیر گجر،محمد ارشد ڈوگر،محمد رمضان گجر،محسن عزیز گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔