جیلوں اور سزا کے خوف سے ایک نا اہل اور کرپٹ شخص عدلیہ کی کھلے عام توہین کر رہا ہے۔شیراز چیمہ،امجد حمید

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے) انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری شیراز احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن مافیا کیخلاف گھیرا مزید تنگ ہو رہا ہے، جیلوں اور سزا کے خوف سے ایک نا اہل اور کرپٹ شخص عدلیہ کی کھلے عام توہین کر رہا ہے، جتنا مرضی چیخ و پکار کر لیں اب اس کرپٹ مافیا کو احتساب سے کوئی نہیں بچا سکے گا،عمران خان نے خود کو عدالتوں میں پیش کر کے اپنے خلاف لگے تمام تر الزامات کو جھوٹ ثابت کر دکھایا اور پوری قوم اس بات کی گواہ ہے کہ عمرا ن خاں کل بھی قومی ہیرو تھا آج بھی وہ پوری قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے خود کو قومی ہیرو ثابت کرنے میں کامیاب رہے ہیں،ملک کے نوجوان جس طرح عمران خان کے ویثرن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،انشاءاللہ انکی جدوجہد نئے پاکستان کا خواب پورا کر دکھائے گی،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے نوجوان (ن ) لیگ کی منظم دھاندلی اور دیگر ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،آئی وائی ڈبلیو کے صوبائی نائب صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233امجد حمید چوہان کی طرف سے انکے سیکرٹریٹ جملیرا روڈ میں منعقدہ انصاف یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے امجد حمید چوہان اور مبین اشرف ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر میاں مشتاق احمد طور،سردار شاہد ڈوگر،مرزا واجب علی،امجد خاں تجوانہ،وقاص رفیق بھٹی،کامران شاہد،ملک محمد عمران،محمد افضل بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے