جنگ گروپ نے ہمیشہ ملک کے خلاف کام کیا ہے اور کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ۔ محمد جاوید شاہین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)صدر بار محمد جاوید شاہین نے کہا ہے کہ جنگ گروپ نے ہمیشہ ملک کے خلاف کام کیا ہے اور کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،حالیہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان کسی اخبار یا چینل نے نشر نہیں کیا جبکہ اس ملک دشمن میڈیا گروپ نے یہ خبر نشر کر کے ملک سے غداری کا ارتکاب کیا ہے اس بیان شائع ہونے سے نہ صرف اس میڈیا گروپ نے لاکھوں شہداء کشمیر کے خون سے بلکہ پاکستان کے آئین سے بھی غداری کی ہے اگر یہ مقدمہ درج نہ ہوا تو وکلاء احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے اجلاس میں بار کے متفقہ فیصلے کے مطابق میاں سہیل مختار کو آئندہ چھ ماہ کے لئے بار کا نائب صدر نامزد کر دیا گیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری بار چوہدری شاہد اسلام،سابق صدر رانا عبدالرحیم،سابق جنرل سیکرٹری بار چوہدری وقاص اشفاق،شہبازالرحمان بھٹہ،مبین احمد بھٹی،سیف اللہ گریوال،چوہدری خرم ریاض، خرم شہزادہ گجر اور دیگر ارکان ایگزیکٹو کمیٹی بھی موجود تھے۔