جنوبی پنجاب کے اہم ریلوے ٹریک سٹہ قصور سیکشن پر چلنے والی واحد ایکسپریس ٹرین بھی بند

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جنوبی پنجاب کے اہم ریلوے ٹریک پر چلنے والی واحد ایکسپریس ٹرین بھی بند،کورونا لاک ڈاﺅن میں نرمی کے باوجود سمہ سٹہ قصور سیکشن پر فرید ایکسپریس ٹرین بحال نہ ہو سکی،ٹرین کی بندش سے درجنوں شہروں کے لاکھوں مسافر ٹرین کی سفری سہولت سے محروم،ٹرین کی فوری بحالی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ٹرین سروس معطل کرنے کے بعد لاک ڈاﺅن میں نرمی کر کے ملک بھر میں ٹرین سروس بحال کر دی گئی لیکن جنوبی پنجاب کے قصور سمہ سٹہ ٹریک پر چلنے والی سفری سہولت فرید ایکسپریس ٹرین کو بحال نہ کر کے ان علاقوں کے لاکھوں مسافروں کو ٹرین کی سہولت سے محروم کر دیا گیا ہے لاہور سے کراچی جانے والی یہ ٹرین سروس مین ٹریک سے دور علاقوں کے عوام کےلئے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے کیلئے ایک آرام دہ سفر سہولت تھی ٹرین کی بندش سے نہ صرف مسافروں کو مشکلات کا سامنا بنا بلکہ کاروباری حضرات بھی آمدورفت میں مشکلات کا شکار ہیں سول سوسائٹی نیٹ ورک،ایس ڈبلیو سی ڈی ایس،انجمن تاجران ضلع وہاڑی،پاکستان کسان اتحاد اور دیگر نمائندہ شہریوں تنظیموں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے فرید ایکسپریس ٹرین کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے