جنرل قمر باجوہ نے کمانڈ سٹک نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے کر دی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو میں پاک فوج میں کمان تبدیلی کی پروقار تقریب،جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ سٹک نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے حوالے کر رہے ہیں،جنرل سید عاصم منیر پاک فوج کے 17 ویں سربراہ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے اس عظیم فوج کی خدمت کا موقع ملا اور جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں توقع ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج ترقی کی نئی منازل طے کرے گی،کم وسائل کے باوجود پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے پاک فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی ضامن ہے جب فوج پر مشکل وقت آئے گا تو میری دعائیں پاک فوج کے ساتھ رہیں گے پاک فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کی مزید خدمت کرے گی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے دعاگو ہوں خوشی ہے کہ کمان قابل افسر کے حوالے کر کے ریٹائر ہو رہا ہوں تقریب میں اعلیٰ سول،سینیئر فوجی حکام اور سابق عسکری قیادت عورت نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے