جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنماء بزرگ عالم سید محفوظ الحق شاہ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنماء بزرگ عالم دین(ر) مہتمم جامعہ مسجد اکبر غلہ منڈی سید محمد محفوظ الحق شاہ جو کہ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے انکی نمازجنازہ گورنمنٹ کالج کی باہر والی گراونڈ میں ادا کی گئی انکی نمازجنازہ سابق وفاقی وزیر مولانا حامد سعید کاظمی نے پڑھائی نمازجنازہ میں ارکان اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ،چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری قربان علی چوہان،چوہدری خالد محمود چوہان،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،چیئرمین میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد عاشق آرائیں،علامہ خادم رضوی(مرحوم) کے استاد بزرگ عالم دین مولانا عبدالستار سعیدی،علامہ قاری سراج دین،علامہ حسن رضا،علامہ قاری کبیر،روحانی شخصیت صوفی نثار ڈوگر،ملک کی مختلف درگاہوں کے سجادہ نشین،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر قاری محمد طیب حنفی،مرکزی علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر حافظ ابوسفیان حنفی،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزادمبین،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،صدر مرکزی انجمن تاجران چاچا ملک محمد اسلم،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری احتشام داؤد،سابق چیئرمین سی پی ایل سی سہیل صابر چوہدری،صدر پی ایم اے ڈاکٹر عمران سمیع اللہ،صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں،انسانی حقوق کمیٹی ضلع وہاڑی کے صدر طاہر نوید ڈوگر ایڈووکیٹ،مذہبی سکالرز،علماء کرام،وکلاء،ڈاکٹرز،تاجر برادری اور ملک بھر سے آئے ہوئے انکے عقیدت مندوں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی انکی قل خوانی کا ختم مورخہ 6 ستمبر بروز سوموار صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک پڑھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے