جشن آزادی کی تقریبات کو تاریخ ساز بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔عاشق آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات کو تاریخ ساز بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں اس تاریخی دن کے موقع پر 13اگست کو مقامی تعلیمی ادارے سپیرئیر کالج کی طرف سے بنائے گئے 37ہزار سکیئیرفٹ پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے قومی پرچم کی تقریب رونمائی قائد اعظم سٹیڈیم میں صبح 8بجے منعقد ہو گی جس میں نہ صرف تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء بلکہ ہزاروں شہری بھی شرکت کریں گے ایک میگا ایونٹ کیلئے پولیس کی مدد سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اسکے علاوہ مقامی سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کی طرف سے ایک پرچم ایک پودا لگانے کا سرسبز و شاداب بورے والا پروگرام کے تحت 14اگست کو 5ہزار سے زائد پودے شہریوں میں مفت تقسیم کیئے جائیں گے یہ پروگرام بھی ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا میگا ایونٹ ہو گا جبکہ 12اگست کو کالج کی باہر والی گرﺅنڈ میں جشن آزادی فٹ بال میچ اور صحافیوں کے مابین 100میٹر دوڑ کا مقابلہ ہو گا 12اگست کو شام 5بجے قائد اعظم سٹیڈیم میں جشن آزادی کبڈی میچ ہو گا رات کے وقت بلدیہ میں خوبصورت آتش بازی کے علاوہ رنگا رنگ پروگرام ہونگے 14اگست کو صبح 8بجے58منٹ پر مرکزی تقریب پرچم کشائی جناح ہال پر قومی پرچم لہرایا جائے گا جس کے بعد ایک تقریب منعقد ہو گی شام 5بجے ایم سی ہائی سکول گراﺅنڈ میں جشن آزادی ہاکی میچ ہو گا رات کو گول چول میں میوزیکل پروگرام ہو گا جس میں ملی نغمے پیں کیے جائیں گے اور آتش بازی بھی ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالہ سے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی،پرنسپل سپیرئیر کالج میاں آصف سردار،ڈپٹی ڈی ای او زنانہ مسز عابدہ اسلام،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول وکیل احمد بھٹی،کوآرڈینٹر ڈی پی ایس مسز نسرین اختر،عبدالرﺅف چوہدری اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان و نمائندگان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے