جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ نواحی گاﺅں چک نمبر 505ای بی میں شروع ہو گیا
بورے والا(سپورٹس ڈیسک)جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ نواحی گاﺅں چک نمبر 505ای بی میں شروع ہو گیا،ٹورنامنٹ کا افتتاح وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور نے کیا جبکہ دیگر میچوں کے مہمانان خصوصی قومی کرکٹر محمد عرفان،ضلعی صدر مسلم لیگ پروفیشنل ونگ ڈاکٹر عبدالغفار اور صدر پریس کلب اصغر علی جاوید تھے ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ ماسٹر نذیر احمد،منتظم اعلیٰ صاحبزادہ عبدالستار بھٹی،صدارت کپتان محمد ایوب جبکہ معاونین میں چوہدری عرفان مختار،چوہدری یاسر محمود،چوہدری اکرم غفور،مہر بلال نذیر چوہدری،محمد آصف یونس بھٹی،بابا محمد سلیم،چوہدری ذوالفقار علی،چوہدری ساجد محمود،ماسٹر جاوید اقبال،میاں ندیم اشرف،میاں ساجد لطیف،میاں ندیم اشرف اور میاں کاظم جاوید بھی شامل ہیں ٹورنامنٹ کا فائنل 14اگست کو کھیلا جائے گا۔