جشن آزادی کا دن ہمیں اُن شہداءکی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دئیے۔عمران ستار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سیاسی و سماجی راہنما چوہدری عمران ستار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اُن شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کی قیادت میں ایک آزاد اسلامی فلاحی ریاست کا حصول یقینی بنایا اور پاکستان کو کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا،پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور اس کے استحکام کیلئے قربانیاں دی ہیں آج بھی فوج کا کردار قابل فخر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کا کیک کاٹنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔