جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں برکت شاہ فٹ بال کلب کی کامیابی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ینگ سٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ نواحی گاﺅں 499 (ای بی) میں گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ینگ سٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ روز سکول گراﺅنڈ میں برکت شاہ فٹ بال کلب 249 (ای بی) اور میزبان ینگ سٹار فٹ بال کلب 499 (ای بی) کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو برکت شاہ فٹ بال کلب نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیت کر فائنل میچ اپنے نام کر لیا قبل ازیں سیمی فائنل میچ برکت شاہ فٹ بال کلب 249 (ای بی) اور الاتحاد فٹ بال کلب 299 (ای بی) کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا جس کو برکت شاہ بال فٹ کلب 249 (ای بی) نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی محمد اکرم شاہ،محمد زوہیب،محمد آصف جگنو تھے جبکہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری یوسف کسیلیہ کے بھائی محمد عابد کسیلیہ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد ارشد جوئیہ،سید امین پھول شاہ،میاں خورشید احمد اور شاہد جوئیہ تھے انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ انتظامیہ میں انعامات تقسیم کئے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد منصب جوئیہ نے بتایا کہ جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے 12 روز تک جاری رہا ٹورنامنٹ میں علاقہ کی 42 معروف فٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ کو ریفری محمد بوٹا نے سپروائزر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے