جس قوم کے جوانوں میں جذبہ شہادت موجود ہو وہ قوم ناکابل تسخیر ہوتی ہے۔فرقان یوسف

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم دفاع کے حوالہ سے بورے والا میں بھی میجر طفیل شہید کے مزار پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں بھی فاتح لکشمی پور نشان حیدر میجر محمد طفیل شہید کے مزار واقع طفیل آباد میں انکے مزار پر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا شہید کے مزار پر تقریب کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی پاک فوج جنرل آفیسر کمانڈنٹ میجر جنرل فہیم احمد کی قیادت میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی میجر جنرل فہیم احمد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے بھی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خصوصی دعا میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،ملکی سلامتی اور استحکام کی دعا کی گئی کورونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے مکمل پابندی کی گئی بعدازاں ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے ڈی ایس پی شمس الدین کے ہمراہ میجر طفیل شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان نے بھی کارکنان کے ہمراہ شہید کے مزار پر حاضری تھی اور اپنے قائد عمران خان کی طرف سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ملکی سلامتی اور اسکے استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی دریں اثناء سول سوسائٹی نیٹ ورک کے عہدیداران و ممبران ملک فرقان یوسف ایڈووکیٹ،چوہدری اصغر علی جاوید،سید زاہد حسین مشہدی،حافظ جنید احمد شیخ،ندیم انجم سندھو،عدیل مسعود،چوہدری کاشف اقبال،آفتاب نذیر(علی) اور شاہد ندیم بھٹی نے بھی میجر طفیل شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی یوم دفاع کے حوالہ سے شہر کی مختلف سیاسی،سماجی،مذہبی اور کاروباری تنظیموں کے نمائندہ افراد نے بھی میجر طفیل شہید کے مزار پر حاضری دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے