جسمانی اور دماغی صحت کے لیے ورزش بے حد ضروری ہے ۔ نثار احمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی نثار احمد نے کہا ہے کہ جسمانی اور دماغی صحت کے لیے ورزش بے حد ضروری ہے،صحت مند سرگرمیاں نہ صرف ہماری ذہنی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں بلکہ ایک صحت مند اور توانا جسم کے ساتھ بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوت مدافعت میں بھی اضافے کا سبب بنتی ہیں ایک صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم کا ہونا بہت ضروری ہے سارا دن ذہنی کام کرنے والے شخص کو ورزش اور صحت مند سرگرمیاں ذہنی آسودگی فراہم کرتی ہیں عدلیہ بھی اس معاشرے کا اہم ستون ہے اور انہیں بھی جسمانی صحت کے لیے صحت مند سرگرمیوں کا ماحول فراہم کرنا اعلیٰ عدلیہ کی ذمہ داری ہے اسی حوالہ سے اب ججز کا لونیوں میں جسمانی ورزش کے لیے جم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل کالونی بورے والا میں بنائے گئے نئے جم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج خاور رشید،رضا اللہ خاں،نوید خالق،سنیئر سول جج امجد حفیظ،سول ججزمحمد افضل بھٹی،محمد شفیق،اعجاز ثناءاللہ،شعیب سرفرازاور دیگر ججز بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے