جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔ڈاکٹر عزیر احمد
بورے والا(کرائم رپورٹر)اے ایس پی ڈاکٹر عزیر احمد نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا،سرکل سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز شہر کے بڑے جوئے کے اڈے اور بڑے منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بڑے منشیات فروشوں اور جواریوں کو گرفتار کر لیا اور کسی بھی بڑی سفارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انکے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ڈاکٹر عزیر احمد نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اس سلسلہ میں ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی سرپرستی میں جرائم کا قلع قمع کرنے اور کرمینل لوگوں کے خلاف پولیس کے جوان برسر پیکار ہیں۔