جرائم پیشہ افراد اور انکے سہولت کاروں کو معصوم جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائیگا۔زاہد نواز مروت

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اور انکے سہولت کاروں کو معصوم جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائیگا،عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،پولیس اپنے گشت کو موثر بنائے اور اپنے علاقہ میں پیش آنے والی وارداتوں میں ملوث معاشرے کے ناسوروں کو فوری گرفتار کر کے ان سے لوٹا ہوا مال بھی برآمد کرے،غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل بورے والا کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او محمد اشرف تبسم بھی موجود تھے ڈی پی او وہاڑی نے جرائم کی حالیہ لہر پر قابو پانے کیلئے جرائم پیشہ گروہوں اور انکے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں اور ایک جامعہ پلان بھی مرتب کر لیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے