جاپان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 20ہزار افراد اپنے گھر ترک کرنے پر مجبور ہو گئے

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ہزاروں افراد اپنے گھر ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کیوڈو خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شدید سیلاب سے اگرچہ جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن 485 گھر زیر آب آ گئے ہیں اور20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے سیلاب سے ریلوے لائنیں بھی متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے تیز رفتار ٹرینوں کے سفر منسوخ کر دئیے گئے ہیں جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ کل بھی شدید بارشیں اور طوفان جاری رہے گا یاد رہے کہ جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں چار جولائی کو نان مادول ٹائیفون کے بعد آنے والے سیلاب سے 34 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے