جامع مسجد اہلحدیث ای بلاک میں 15 ستمبر کو جمعہ المبارک کا بہت بڑا اجتماع ہو گا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اہلحدیث یوتھ فورس بورے والا کے زیر اہتمام آج مورخہ15ستمبر کو جامع مسجد اہلحدیث ای بلاک میں جمعتہ المبارک کا بہت بڑا اجتماع ہو گا جس میں مرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان فیصل افضل شیخ خصوصی خطاب کریں گے جبکہ جمعتہ المبارک میں ضلع وہاڑی سمیت دیگر اضلاع سے اہلحدیث یوتھ فورس کے کارکنان بھی شرکت کریں گے جس کے بعد مرکزی صدر فیصل افضل شیخ اور ضلعی صدر رانا راشد احسان دیگر یوتھ فورس کے راہنماﺅں کے ہمراہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن مولانا علی محمد ابو تراب،اُنکے بیٹے،گن مین اور اُنکے سیکرٹری کے گذشتہ دنوں کوئٹہ سے اغوا کے افسوس ناک واقعہ کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے