جامعہ حنفیہ کے طالبعلم حافظ محمد ابوبکر صدیق کی ملتان بورڈ انٹر(آرٹس گروپ)میں970نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)ملک کی معروف دینی و عصری درسگاہ جامعہ حنفیہ بورے والا کے ہونہار طالبعلم حافظ محمد ابوبکر صدیق نے ایف اے کے امتحان منعقدہ 2017 آرٹس گروپ میں 970 نمبر لیکر ملتان بورڈ سے اول پوزیشن حاصل کی ہے،صوبائی وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم خان بھابھہ نے آج ملتان میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں حافظ ابوبکر صدیق کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نقد انعام اور گولڈ میڈل سے نوازا،دریں اثناءقائد وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مولانا زاہد محمود قاسمی،صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی اور پاکستان مسلم لیگ( ن)کے راہنماءچوہدری رضوان عابد آرائیں نے اس کامیابی پر مہتمم جامعہ حنفیہ مولانا قاری محمد طیب حنفی کو مبارک باد دی ہے۔