تین نامعلوم ڈاکو سٹور میں داخل ہو کر 33ہزار روپے کیش لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا کے نواحی گاﺅں کے سپر سٹور پر مسلح ڈکیتی کی واردات،تین نامعلوم ڈاکو سٹور میں داخل ہو کر 33ہزار روپے کیش لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق چک 505ای بی نوری مسجد کے قریب واقع الحسن سپر سٹور کا مالک نشاط عالم 10بجے رات اپنے سٹور میں موجود تھا کہ اچانک تین مسلح ملزمان اندر داخل ہو گئے اور اسلحہ تان کر گلہ سے 33ہزار روپے کیش لوٹ لیا شور شرابہ پر ملزمان نے دو فائر کئے اور بھاگ گئے پولیس تھانہ صدر نے زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے