تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،اہل خانہ غم سے نڈھال
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل،اہل خانہ غم سے نڈھال،تفصیلات کے مطابق ملتان روڑ پر نواحی گاﺅں 559 (ای بی) کا رہائشی نوجوان محمد سجاد تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان جاں بحق ہو گیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاش کو قبضہ میں لے لیا جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔